چینی سرمایہ کاروں کی مکمل معاونت کی جا ئیگی، وفاقی وزیر خورک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چین کے ساتھ سٹرٹیجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں ایک سازگار، شفاف اور سرمایہ کار دوست ماحول یقینی بنایا جا رہا ہے ۔پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ،چین سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق چینی سرمایہ کاروں کی مکمل معاونت کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان اور چین مل کر جدت کی نئی حدیں عبور کر سکتے ہیں۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کی چین کو برآمدات تقریباً 2.38 ارب ڈالر تک جبکہ درآمدات 16.3 ارب ڈالر رہیں ۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ کانفرنس میں 119 چینی اور 191 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی، جو نجی شعبے کی بھرپور دلچسپی کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں ڈالر کی بھاری چینی سرمایہ کاری اور 10 اہم شعبوں میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے جن میں زراعت، فوڈ پروسیسنگ، لائیو سٹاک، ماہی گیری، زرعی مداخل، زرعی مشینری، قابلِ تجدید توانائی، لاجسٹکس، ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیڈ برآمدات شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر