بدستور دھند، ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق، 25 زخمی، موٹرویز پھر بند

لاہور،راولپنڈی ، سیالکوٹ (نیشنل ٹائمز) نجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں درمیانی دھند چھائی رہی،اس دوران ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق، 25زخمی ہو گئے ،دوسری طرف ایک بار پھر موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز بھی موسم سرد اور خشک رہا، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونحوا میں کالام 7،پٹن اورمالم جبہ میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،اس دوران کالام میں 3اعشاریہ 5 اورمالم جبہ میں 2 انچ برف باری بھی ہوئی۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرہلکی بارش /برف باری ہو سکتی ہے۔ادھر گزشتہ روز سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ڈسکہ روڈ پر موسیٰ پور سٹاپ کے قریب سریے سے لدا ٹریکٹر ٹرالہ الٹ گیا جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالہ کے اوپر لیٹے ہوئے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔ اسی طرح ننکانہ صاحب میں بچیکی روڈ پر ٹھٹھہ عیسیٰ سٹاپ کے قریب ننکانہ صاحب سے ساہیوال جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنیوالے سکول کے کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی ،اسی دوران ایک رکشہ بھی کیری ڈبہ سے آ ٹکرایا اور وکلا کی پانچ گاڑیاں بھی حادثے کی زد میں آ گئیں جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور 35 سالہ علی اصغر اور 15 سالہ طالبعلم تراب علی جاں بحق جبکہ 16 سالہ علی عمران، 18 سالہ زمان، 14 سالہ غلام فرید، 18 سالہ عامر، 16 سالہ عدیل، 12 سالہ ساون، 16 سالہ محمد فیضان اور 14 سالہ ایونیر زخمی ہو گئے ۔علاوہ ازیں مانگٹانوالہ روڈ پر کھیاڑے کلاں کے قریب دو موٹر سائیکلیں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 50 سالہ عبدالرزاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 46 سالہ نواز اور 22 سالہ احمد شدید زخمی ہو گئے ۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع خضدارکے علاقے وڈھ میں مسافر کوچ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ، 15مسافر زخمی ہوگئے ۔ ادھر ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار ، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ ، ایم 4 خانیوال سے ملتان جبکہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق 23 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بار ش ،مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کی توقع ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر