ٹرمپ گرین لینڈ کو ضم کر کے تاریخ رقم کریں گے :روس

ماسکو(نیشنل ٹائمز)کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اگر امریکا گرین لینڈ کو ضم کر لیتا ہے تو صدر ٹرمپ تاریخ رقم کریں گے ۔جب ان سے ٹرمپ کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ گرین لینڈ کو روس کے خطرے سے محفوظ بنانا چاہتے ہیں، تو دمتری پیسکوف نے جواب دینے سے گریز کیا۔برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر نے ٹرمپ کی جانب سے یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی کو بالکل غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی سنگین صورتحال ہے ۔برطانوی وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اختلافات کو اس طرح حل کرنا درست طریقہ نہیں ہے اور یہ معاملہ اتحادیوں کے درمیان پرسکون بات چیت سے طے ہونا چاہیے ۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے ممالک پر مجوزہ ٹیرف امریکا اور یورپ دونوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز ڈیوٹیز دراصل اس ملک کے صارفین ادا کرتے ہیں جہاں درآمدات آتی ہیں، اس صورت میں اس کا بوجھ امریکی صارفین پر پڑے گا۔ دوسری جانب برسلز میں یورپی یونین کے رہنما جمعرات کو ہنگامی اجلاس کے لیے ملاقات کریں گے تاکہ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق مخالف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے خطرات کا جائزہ لیا جا سکے ۔ یورپی کمیشن کی ترجمان کے مطابق 27 رکنی بلاک ممکنہ جوابی اقدامات پر غور کر رہا ہے ، تاکہ اگر واشنگٹن نے اپنے قریبی اتحادیوں کو اقتصادی دبا ئو کا نشانہ بنایا تو مناسب ردعمل دیا جا سکے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر