فیلڈمارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ،انتہائی ایماندار ہیں:گورنرپنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں، وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں،فیلڈ مارشل کی خواہش ہے وہ اپنے ملک کیلئے کچھ کرسکیں، مسلح افواج کے تینوں سربراہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ،بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ ساری دنیا ہماری بات سن رہی ہے ۔ لندن میں تقریب سے خطاب میں سردارسلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ ہمارے صدر اور وزیراعظم کو امریکی حکمرانوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کیلئے پیسے دینے پڑتے تھے ، پہلی بار ہوا کہ امریکی صدر خود پاکستانی قیادت کو مدعو کررہے ہیں ،پاکستان جنگ کی خواہش نہیں رکھتا، ہمیشہ بھارت جنگ مسلط کرتاہے ۔گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کو پیشکش کی تھی، پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کے انکارکے بعد ن لیگ سے اتحادکرنا پڑا ،وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اور سندھ میں عزت ملی، انہوں نے اس کا پاس نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر