بھارت:الفلاح یونیورسٹی کے 1ارب40کروڑ کے اثاثے ضبط

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے ہریانہ میں واقع الفلاح یونیورسٹی کے تقریباً 140 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کر دئیے ،گروپ کے چیئرمین جواد احمد صدیقی کے خلاف فرد جرم دائر کر دی ہے ۔ ضبط شدہ اثاثوں میں یونیورسٹی کی 54 ایکڑ زمین، عمارتیں، سکول، شعبے اور ہاسٹلز شامل ہیں۔ کارروائی منی لانڈرنگ کے روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے )کے تحت کی گئی۔ یونیورسٹی گزشتہ سال نومبر میں دہلی کے لال قلعہ دھماکے کے بعد ایجنسیوں کی تحقیقات میں آئی تھی، جس میں ڈاکٹر عمر النبی ملوث قرار پائے۔ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک خودکش کار بم حملہ تھاجس میں عمر البنی بھی مارا گیا، جواد احمد صدیقی نومبر میں گرفتار ہو چکے ہیں۔بھارتی تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے سلسلے میں اب تک 9افراد گرفتار کیے ہیں جن میں زیادہ ترکشمیر ی ڈاکٹر ہیں۔تحقیقاتی ادارے ای ڈی نے صدیقی اور الفلاح ٹرسٹ کے خلاف پی ایم ایل اے کی ایک خصوصی عدالت میں فرد جرم داخل کی ہے ، جس میں ان پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر