افواج پاکستان کی ملٹی ڈومین آپریشنز مشقیں : فضائی، زمینی، سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر کا مربوط استعمال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) افواج پاکستان میں ملٹی ڈومین آپریشنز جنگی محاذ پر کا میابی کی ضمانت ہے ،افواج پاکستان بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ “ملٹی ڈومین آپریشنز” کیلئے بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقوں میں فضائی، زمینی اور سائبر آپریشنز کا مربوط انداز میں استعمال کیا گیا۔ملٹی ڈومین آپریشنز میں الیکٹرانک وارفیئر، خودکار نظام اور انفارمیشن آپریشنز کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت دشمن کے خلاف مربوط انداز میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ فضائی برتری، کثیر المقاصد ڈرونز اور دور مار کرنے والے ہتھیاروں کے ہم آہنگ استعمال سے دشمن کی نقل و حرکت نا ممکن بنا دی جاتی ہے ۔تباہ کن بمباری ، سائبر اور انفارمیشن آپریشنز سے دشمن کی فیصلہ سازی کی صلاحیت مفلوج کر دی جاتی ہے ۔پاکستان میں بنائے گئے ہتھیار اور جدید ڈرونز دوست ممالک سے خریدے گئے ہتھیاروں کے ساتھ مربوط انداز میں استعمال کیے جاتے ہیں۔یہ مشترکہ جنگ کا بہترین نمونہ ہے جہاں فضائی اور زمینی طاقت کے ساتھ دشمن کے دفاع کو تہس نہس کر دیا جاتا ہے ۔افواج پاکستان کی یہ مشقیں جدید ٹیکنالوجی، تباہ کن فائر پاور اور انتہائی درست نشانہ بندی کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ یہ مشقیں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف سروسز کے باہمی اشتراک کو نمایاں کرتی ہیں جو ملٹی ڈومین آپریشنز کی پہچان ہے ۔یہ جنگی مشقیں اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ افواج پاکستان جدید جنگی تقاضوں کے مطابق”ملٹی ڈومین آپریشنز ” کی منصوبہ بندی اور ان کے مؤثر عملی نفاذ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر