سرکاری اداروں میں کرپشن کنٹرول کرنے کیلئے جانچ و نگرانی کا نیا نظام منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اداروں کی صلاحیت میں بہتری اور کرپشن میں کمی کے لیے جانچ و نگرانی کا نیا نظام بنانے کی منظوری دے دی ،مذکورہ نظام کے تحت کابینہ ڈویژن سمیت مختلف محکمے حکومتی و سرکاری اداروں کی کارکردگی و جائزہ رپورٹس تیار کریں گے ، وزیراعظم کے منظور کردہ نئے نظام کے تحت کابینہ ڈویژن، نیب ، اینٹی منی لانڈرنگ، ایف بی آر، وزارت خزانہ اور ریگولیٹری اتھارٹیز کارکردگی کی نگرانی و جانچ کرینگے ، مذکورہ محکمے حکومتی و سرکاری اداروں کو دیئے گئے کارکردگی اہداف، کرپشن ، بے ضابطگیوں اور سرکاری امور کی انجام دہی کے حوالے سے سالانہ رپورٹس تیار کریں گے ، وزیراعظم مذکورہ رپورٹس کی بنیاد پر حکومتی و سرکاری اداروں کو کارکردگی و امور کی انجام دہی کے حوالے سے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کریں گے ، وزیراعظم شہباز شریف نے مذکورہ نظام کو سرکاری اداروں میں نافذ کے لئے جون 2028 تک کی مدت مقرر کی ہے ، وزیراعظم نے ابتدائی طور پر ناقص کارکردگی اور کرپشن کے حوالے سے سرفہرست وفاقی وزارتوں و محکموں میں یہ نظام نافذ کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر