عدالتوں کی آزادی اور اختیار ختم کرنے والی تنقید برداشت نہیں کی جاسکتی : لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا عدالتی فیصلوں یا ممکنہ غلطیوں پر تنقید آئینی طور پر جائز ہے ، تاہم یہ تنقیدججز کی دیانت داری پر حملہ اور عوامی اعتماد کو کمزور کرنے کیلئے کی گئی،ایسی تنقید جو عدالتوں کی آزادی اور اختیار کو ختم کرے اس کو برداشت نہیں کیاجاسکتا،عدلیہ کو بدنام کرنیوالے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں،انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنائیں۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، وکیل پرویز الٰہی نے ججز کے خلاف نامناسب مواد کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی ہے میڈیا کو بھی آزادی ہے ۔مگر یہ تمام آزادی آئین کے عائد کردہ قوانین کی تابع ہے۔ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے عدلیہ کو بدنام کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں، اس دوران کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنایا جائے ۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے بتایا کہ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد کو ہٹانے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی متحرک ہے اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹایا جارہا ہے ۔ عدالت نے لکھا کہ ڈی جی این سی سی آئی اے نے عدلیہ کو بدنام کرنے والے افراد کی رپورٹ جمع کروائی۔این سی سی آئی اے نے توہین آمیز مواد میں ملوث ملزموں کو گرفتار بھی کیا ہے ۔عدالت مزید سماعت 22 جنوری کو کرے گی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر