نام نہاد غزہ امن بورڈ کے اراکین کا اعلان، ٹرمپ خود ہی چیئرمین بن گئے

واشنگٹن (شِنہوا) وائٹ ہاؤس نے غزہ کے لئے نام نہاد ’’ امن بورڈ‘‘ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد تنازع کا شکار اس علاقے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ 20 نکاتی امن منصوبے پر عملدرآمد کرنا ہے۔وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی ایگزیکٹو بورڈ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر شامل ہیں۔ ٹرمپ گزشتہ سال ستمبر میں اپنی طرف سے تجویز کئے گئے امن منصوبے کے تحت اس بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کا ہر رکن نظم ونسق، سفارت کاری اور تعمیر نو جیسے شعبوں کی نگرانی کرے گا۔بیان کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لئے اقوام متحدہ کے سابق نمائندے نکولے ملادینوف غزہ کے لئے اعلیٰ نمائندے کے طور پر کام کریں گے اور امن بورڈ اور غزہ کی نئی انتظامیہ کے درمیان مرکزی رابطہ کار کی ذمہ داری نبھائیں گے۔بیان کے مطابق سکیورٹی کے معاملات حل کرنے کے لئے میجر جنرل جیسپر جیفرز کو بین الاقوامی استحکام فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد امن کو برقرار رکھنا، علاقے میں عسکری سرگرمیاں ختم کرنے میں مدد فراہم کرنا اور انسانی امداد و تعمیر نو کے سامان کی ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر