بلدیاتی قانون کیخلاف عوامی ریفرنڈم کا آغاز، پنجاب بیدار ہوگیا : حافظ نعیم

لاہور،اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جماعت اسلامی پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف تمام اضلاع میں چار روزہ “عوامی ریفرنڈم”کے نام سے مہم کا آغازکر دیا، ٹاؤن شپ لاہور میں کالج روڈ بٹ چوک میں کیمپ قائم کرکے مہم کا آغاز کیا گیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مذکورہ کیمپ کا دورہ کیا ۔کیمپ میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری، اظہر بلال، ذکر اللہ مجاہد، قیصر شریف، وقاص بٹ، خالد بٹ، شکیل ترابی، ساجد ناموس،عامر نثار، وسیم قریشی، فرحان شوکت، رشید ترابی اور دیگر رہنما ء و کارکن موجود تھے ۔ لاہور میں 1400 جبکہ باقی اضلاع میں ہزاروں کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ ریفرنڈم کے پہلے روز مردو خواتین کی بڑی تعداد نے رائے کا اظہار کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ چاروں صوبائی حکومتیں اختیارات دینے کیلئے راضی نہیں، پاکستان کے دل اور ڈیڑھ کروڑ آبادی کے شہر لاہور کی میٹرو پولیٹن حیثیت ختم کی جا رہی ہے ،پنجاب بیدار ہوگیا، مؤثر بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر پورے ملک میں پھیلے گی، نتائج کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا، کالے قانون کی واپسی تک گھیراؤ جاری رہے گا اسلام آباد میں بلدیاتی قانون پانچ مرتبہ تبدیل کیا گیا ، سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں پر انسانوں کی منڈی لگانے والے حکمرانوں نے چار بار ایکٹ میں تبدیلی کی جو ہمیں منظور نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کا کالا قانون جمہوریت اور عوام کی توہین ہے،اسے واپس لیا جائے اور بلدیاتی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے ، اس کالے قانون کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ، جمہوریت کیلئے جدوجہد بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ جی پی او چوک میں جماعت اسلامی لاہور کے صدر ضیاء الرحمن انصاری نے بھی کیمپ لگایا جس میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ، شفقت محمود چوہان و دیگر وکلاء نے ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کالا قانون ہے ، غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن آئین کے خلاف ہیں۔ ضیاء الرحمن انصاری نے کہا کہ جمہوری نظام میں ایسا قانون نہیں بنایا جاسکتا ، یہ قانون آئین سے بھی متصادم ہے ۔ ادھر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کچہری چوک گجرات جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے اٹک میں ریفرنڈم کیمپ کا افتتاح کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بیورو کریسی کے تابع بنا کر عوامی فیصلہ سازی کا حق چھین لیا ،اس قانون کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھیں گے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر