چین کے صوبے جیانگسو نے جدید معیشت کو فروغ دینے کے لئے مصنوی ذہانت کا منصوبہ متعارف کرا دیا

نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کی صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ جیانگسو نے اپنی معاشی ترقی میں جدید معیشت کو کلیدی محرک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔جیانگسو کی صوبائی حکومت نے پریس کانفرنس میں ’’جیانگسو صوبہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پلس ایکشن پلان‘‘ متعارف کرایا، جس میں آئندہ چند سالوں کے لئے اہداف کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 2030 تک جیانگسو نئی نسل کے جدید ٹرمینلز اور سمارٹ آلات کو استعمال کرنے کی 90 فیصد شرح حاصل کرے گا جبکہ مصنوعی ذہانت کی صنعت کا حجم 10 کھرب یوآن (تقریباً 142.6 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر جائے گا۔ قومی ’’اے آئی پلس‘‘ اقدام میں بیان کئے گئے 6 کلیدی اقدامات پر مبنی جیانگسو ایکشن پلان، جو سائنسی و تکنیکی ترقی،صنعتی ترقی، معیاری اشیائے صرف، عوامی فلاح وبہبود، نظم ونسق کی صلاحیت اور عالمی تعاون پر توجہ مرکوز کرتا ہے، ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لئے ایک نئی سمت متعارف کراتا ہے۔ اس میں نئے سمارٹ کاروباری ماڈلز کو فروغ دینا،’’اے آئی+ اوپی سی (ایک فرد، ایک کمپنی)، اختراعی اور کاروباری ماڈل کی حمایت کرنا اور انسان نما ربوٹس، کم بلندی والی معیشت، سمارٹ ڈرائیونگ، حیاتیاتی طب اور نئی توانائی جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں مثبت طور پر حصہ لینا شامل ہے۔صنعتوں کو مصنوعی ذہانت سے لیس کرنے اور پیداوار، زراعت اور خدمات کے شعبوں کی سمارٹ منتقلی کو تیز کرنے کے ساتھ جیانگسو تعلیم، روزگار، طبی دیکھ بھال، معمر افراد کی نگہداشت، نقل وحمل اور کمیونٹی خدمات سمیت عوامی خدمات کے تمام شعبوں میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرے گا۔ مصنوعی ذہانت کی مدد پر بنی درست طب اور ایل 4 خودکار ڈرائیونگ کی ایپلیکیشن کو پہلے ہی جزوی طور پر نافذ کیا جا چکا ہے جو ڈیجیٹلائزیشن اور ذہانت کے ذریعے شہریوں کو معیار زندگی اور سہولت میں نمایاں بہتری فراہم کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر