چین اور سری لنکا نے عمومی تعلیم میں ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا آغاز کردیا

کولمبو (شِنہوا) چین اور سری لنکا نے مشترکہ طور پر ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد سری لنکا میں عمومی تعلیم کی ڈیجیٹل تبدیلی ہے۔
سری لنکا کی وزیراعظم ہرینی امارا سوریہ اور سری لنکا میں چینی سفیر چھی ژین ہونگ نے اس تقریب میں “چائنہ- ایڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ آف جنرل ایجوکیشن ان سری لنکا” کا افتتاح کیا۔
اس منصوبے سے سری لنکا میں ایجوکیشن کلاؤڈ ڈیٹا سنٹر، ملٹی میڈیا کانفرنس سنٹر اور ایک سٹریمنگ میڈیا مرکز تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔
منصوبے کے تحت سری لنکا کی وزارت تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے سافٹ ویئر پر مبنی ایک نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم تیار کیا جائے گا، ملک بھر کے 500 سکولوں میں 900 سمارٹ کلاس روم قائم کئے جائیں گے اور چینی زبان کی تعلیم کے لئے ڈیجیٹل وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کی وزیراعظم امارا سوریہ نے کہا کہ یہ منصوبہ سری لنکا کی حکومت کے ڈیجیٹل معیشت کے پروگرام کے ساتھ اچھی طرح مطابقت رکھتا ہے کیونکہ یہ ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کرنے، خدمات کو بہتر بنانے اور تعلیمی شعبے میں رابطے کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اپنے خطاب میں چھی ژین ہونگ نے کہا کہ بچوں کی تعلیم ملک اور اس کے عوام کے مستقبل کے لئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت سری لنکا کی تعلیمی ترقی کی مسلسل حمایت کر رہی ہے اور تعلیمی اور ترقیاتی تعاون کے ذریعے سری لنکا کی مدد کے لئے پرعزم رہے گی۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر