چین کے بڑے ڈرون نے پہاڑی علاقے میں پہلی بار لاجسٹک پرواز مکمل کر لی

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے فکسڈ- ونگ ڈرون ایف پی-985 ٹورس نے چین کے صوبے سیچھوان اور جنوب مغربی شی زانگ خودمختار خطے کے بالائی علاقوں کے درمیان طویل فاصلے کی لاجسٹک پرواز مکمل کر لی۔مکھن والی چائے اور یاک کے دودھ کی مصنوعات سمیت مقامی سوغات سے لدا ہوا ٹورس نامی ڈرون چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار خطے کے شہر ننگ چھی سے صوبہ سیچھوان کے بی چھوان چھیانگ خود مختار کاؤنٹی تک 1,100 کلومیٹر سے زیادہ اڑا۔ جو پہاڑی علاقے میں بڑے ڈرون کی چین کی پہلی لاجسٹک تصدیقی پرواز کی کامیابی کی علامت ہے۔ایئرو سپیس ٹائمز فی پینگ کمپنی لمیٹڈ کا تیار کردہ یہ ڈرون سطح مرتفع، جزائر اور جغرافیائی طور پر پیچیدہ دیگر خطوں جیسے مشکل ماحول میں آپریشنز کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 5.7 ٹن ہے۔ اس میں 2 ٹن سے زیادہ وزن اٹھانے کی گنجائش ہے اور یہ 2 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔یہ ڈرون شدید ماحول، یعنی سطح مرتفع کے سرد علاقوں سے لے کر جزائر کے نمکین دھند والے حالات تک، طویل فاصلے تک سامان کی ترسیل کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ معیاری ہوائی اڈوں پر مختصر اڑان اور لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور اسے سادہ یا کچے ہوائی میدانوں پر بھی لچک کے ساتھ تعینات کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ہر طرح کے موسم میں مسلسل آپریشنز کرنے کے قابل ہے اور اس میں برف باری سے بچاؤ، آسمانی بجلی سے تحفظ اور تیز ہواؤں کے خلاف مزاحمت جیسی خصوصیات موجود ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ اس کامیاب پرواز سے سیچھوان اور شی زانگ میں کم بلندی پر نقل و حمل کو فروغ ملے گا جس سے زرعی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہوگی، چین کے مغربی علاقوں میں علاقائی اقتصادی ترقی کو رفتار ملے گی اور ہنگامی حالات میں ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر