افغانستان سے حملے نہ رکے تو فیصلہ کن کارروائی ہوگی:وزیر دفاع

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی اور حملوں کے سدباب کی مکمل پوزیشن میں ہیں، تاہم سعودی عرب، قطر سمیت بعض دوست ممالک کی اپیل پر حتمی اقدام سے گریز کیا جا رہا ہے ۔ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پاکستان کی کارروائی فیصلہ کن اور نتیجہ خیز ہوگی۔دنیا نیوز سے مراکش میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں، دونوں کا ڈی این اے ایک ہے اور بدقسمتی سے خیبرپختونخوا کی حکومت بھی ان کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہی ہے ۔ پختونخوا حکومت دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف ریاستی آپریشن کا ساتھ دینے سے گریزاں ہے ، جو ناقابلِ برداشت ہے ۔افغان طالبان نے اقتدار میں آنے سے قبل دوحہ معاہدے کے تحت دنیا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، مگر اقتدار میں آنے کے بعد ان کی ترجیحات بدل گئیں۔ پاکستان کے پاس افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی، تربیتی مراکز اور سرگرمیوں کے مصدقہ شواہد موجود ہیں، جو دوست ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ شیئر کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں کے خلاف ریاست کی طاقت استعمال کی جائے گی اور کسی کو اس پالیسی پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور شہدا کے خون کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر