ایس ایس جی سی کا صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف کا اطلاق غیر آئینی قرار

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صنعتوں پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے عائد کیے گئے کیپٹو ٹیرف کے خلاف دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیپٹو ٹیرف کے اطلاق کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں صنعتوں کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اقدام کو قانون کے منافی قرار دیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے فروری 2025 میں صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے خلاف درجنوں صنعتوں کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا۔ وکلاء کے مطابق کیپٹو ٹیرف کے نفاذ سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور اضافی مالی بوجھ صنعتوں پر ڈال دیا گیا، جو آئین اور قانون کے تقاضوں کے برخلاف ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف کا نفاذ غیر آئینی ہے اور اس کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں۔ عدالت نے مزید ہدایت کی کہ کیپٹو ٹیرف کی مد میں اب تک صنعتوں سے وصول کیے گئے واجبات کو آئندہ آنے والے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر