ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی کی کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان(نیشنل ٹائمز) سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الرؤف افغانی اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد براہ راست پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوفیں، 9 میگزینیں، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیمز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر حملوں کا جواب آخری خارجی کے خاتمے سے دیا جائے گا، انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر کے خارجیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں 3 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی اور سی ٹی ڈی کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی سمیت تمام فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر