ریاست دشمن عناصر کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا، گورنر سندھ

کراچی(نیشنل ٹائمز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک کیے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے “عزمِ استحکام” کے تحت جاری قومی مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر