چین نے سٹاک مارکیٹ پر موسمی اثرات کی پیشگوئی کا پہلا مصنوعی ذہانت ماڈل متعارف کرا دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی موسمیاتی انتظامیہ (سی ایم اے) نے کہا ہے کہ چین نے اپنا پہلا اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا ہے جسے مالیاتی منڈیوں پر موسمی رجحانات کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ موسمیاتی خطرات سے آگاہی کے انتظام کے متعلق ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
سائنس وٹیکنالوجی روزنامے کے مطابق سی ایم اے نے بتایا کہ شانگ جی یا سٹاک نامی ماڈل کو شنگھائی میں قائم فودان یونیورسٹی اور قومی موسمیاتی معلومات مرکز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔اس کا بنیادی کام اس بات کا اندازہ لگانا ہے کہ موسمیاتی عوامل کیسے اثاثوں کی قیمتوں کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ ماڈل سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں اور مالیاتی خطرات کے تجزیوں کے لئے ایک نیا وسیلہ فراہم کرتا ہے۔
اس ماڈل کی تیاری کی سربراہی کرنے والے اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے متعلق سی ایم اے کی کلیدی اوپن لیبارٹری کے ڈڈائریکٹر ژاؤ یان شیا نے کہا کہ یہ ماڈل، جو دوبارہ تجزیہ شدہ عالمی موسمیاتی اعداد وشمار اور سٹاک تجارت کے تاریخی اعداد وشمار کو بروئے کار لاتا ہے، چین کی اے-شیئر مارکیٹ کے بیشتر سٹاکس کے لئے مختصر مدت کےمنافع کی پیشگوئی کرسکتا ہے۔
تصدیقی جانچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ماڈل ان صنعتوں کی درست شناخت کرنے کے قابل ہے جو موسم کی صورتحال سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہیں، جیسے ہوا اور شمسی توانائی، روایتی پیٹروکیمیکلز، تعمیرات اور زراعت اور اس طرح یہ ماڈل بین الاقوامی معیار کے بھی مطابق ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ ماڈل کی پیشگوئیوں پر مبنی سرمایہ کاری حکمت عملیوں کی ماضی کی جانچ نے مختلف تاریخی ادوار کے دوران پائیدار اور مستحکم مثبت منافع ظاہر کیا ہے، جو اس کی عملی صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔
فودان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے مصنوعی ذہانت کی جدت اور انکیوبیشن کے پروفیسر اور ماڈل کی ٹیم کے رکن لی ہاؤ نے کہا یہ ماڈل مالی شعبے میں وسیع اطلاق کے امکانات رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر