ایران کیخلاف حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دیا جائے: امریکی نائب صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہاکہ ایران کیخلاف حملے سے پہلے سفارتکاری کوموقع دینا چاہئے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ایران میں جاری مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے جواب میں ایران پر حملوں پر غور کر رہے ہیں تاہم نائب صدر چاہتے ہیں کہ حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہئے۔امریکی اخبار نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ابھی فیصلہ نہیں کیا تاہم فی الحال وہ ایران پر حملے کے حق میں ہیں لیکن ان کا رویہ بدل سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ امریکی حکام کے مطابق صدر پہلے حملے کا حکم دے سکتے ہیں جس کے بعد ایران کے ساتھ مذاکرات پر غور کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی پیشکش پر غور کررہا تھا جبکہ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دینے پر غور کرتے دکھائی دے رہے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر