صومالیہ کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان

موغادیشو(نیشنل ٹائمز)صومالیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے ہیں، جن میں بندرگاہوں، دفاع اور سکیورٹی تعاون سے متعلق معاہدے بھی شامل ہیں۔صومالیہ حکومت کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے ملک کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کئے، یہ فیصلہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو اے ای کے بعض اقدامات صومالیہ کی خودمختاری، قومی وحدت اور سیاسی آزادی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہے تھے۔یہ اعلان صومالیہ کی کونسل آف منسٹرز کے اہم اجلاس کے بعد وزیر دفاع احمد معلم فقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس قابلِ اعتماد رپورٹس موجود ہیں جو متحدہ عرب امارات کی جانب سے صومالیہ کی ریاستی خودمختاری اور اتحاد کو کمزور کرنے کی نشاندہی کرتی ہیں۔صدارتی محل سے جاری تصاویر کے مطابق صدر حسن شیخ محمود نے اس غیر معمولی فیصلے پر پارلیمنٹ کے ہنگامی مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا، جس میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔یو اے ای اور صومالیہ کے درمیان بندرگاہوں، دفاعی تعاون کے معاہدے ہیں، تاحال متحدہ عرب امارات کی جانب سے صومالیہ کے اس اچانک اور سخت فیصلے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم مبصرین کے مطابق اس اقدام کے اثرات خطے کی سیاست اور بحری تجارت پر دور رس ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر