متنازع ٹویٹ کیس میں عدالت نے ایمان مزاری کو ریلیف دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) متنازع ٹویٹ کیس میں عدالت نے سابق رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو ریلیف دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایمان مزاری پیش نہیں ہوئیں۔دورانِ سماعت عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ ایمان مزاری کو 104 بخار ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں، انہیں خود بھی بخار ہے لیکن وہ اس لئے عدالت آئے ہیں تاکہ یہ نہ لگے کہ وہ بہانہ کر رہے ہیں۔جج محمد افضل مجوکہ نے ہدایت دی کہ ایمان مزاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی جائے، جس کے بعد عدالت نے تحریری درخواست آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو ہادی علی چٹھہ کی جانب سے ایمان مزاری کی حاضری سے استثنا کی تحریری درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا، بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر