بنوں: تھانہ ڈومیل کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

بنوں(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔پولیس ترجمان کے مطاب تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر نشانے بازوں کا استعمال بھی کیا گیا، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے حملے میں کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، پشاور کے نواحی علاقے ٹپوسانو باچا قبرستان میں کارروائی کے دوران فتنہ الخواج کے 3 دہشت گردہلاک ہوئے جبکہ ضلع خیبر شاہ کس میں بھی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔واضح رہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کے فرار ساتھیوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ادھر بنوں کے علاقے جھنڈوخیل میں کارروائی کے دوران دو خارجی مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور کالعدم تنظیم کے کارڈ بھی برآمد ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر