چین نے مویشیوں کو چرانے والے روبوٹس کے لئے “سمارٹ آنکھیں” تیار کر لیں

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے چراگاہوں میں چار ٹانگوں والے روبوٹ کی ویڈیو سے مویشیوں کے رویوں کی شناخت کے لئے ایک ہلکا پھلکا ماڈل کامیابی سے تیار کیا ہے، جس سے ریوڑ کو خوراک دینے اور اس کی دیکھ بھال کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ماسم-یولو نامی ہلکے وزن کا ماڈل چین کی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز کے زرعی معلوماتی ادارے نے پیش کیا ہے جبکہ اس سے متعلق تحقیق کمپیوٹر اینڈ الیکٹرانکس ان ایگریکلچر جریدے میں شائع ہوئی ہے۔مویشیوں کے عام رویوں کی درست اور تیز شناخت بیماریوں کی تشخیص، پیدائشی دور کی نگرانی، پیدائش کی پیش گوئی اور صحت کے جائزے کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ماسم-یولو مشکل حالات میں مویشیوں کے مختلف رویوں کو درست پہچان لیتا ہے اور متحرک روبوٹ پر حقیقی وقت میں عملدرآمد کے لئے موزوں ہے۔ماسم-یولو گوشت کے لئے پالےجانے والے مویشیوں کے 6 نمایاں رویے جن میں چرنا، آرام کرنا، حرکت کرنا اور زبان سے جسم کی صفائی شامل ہیں، کی تیز رفتار شناخت کرتا ہے اور یہ درست پہچان اور تیز کام کی صلاحیت کے درمیان بہترین توازن رکھتا ہے۔یہ ماڈل جانوروں کو چرانے والے روبوٹس بنانے کے لئے اہم تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر