طاقت سے قومی مفادات، انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کا تحفظ کریں گے: ایرانی فوج

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی فوج نے ملک میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں قومی مفادات کے دفاع کے عزم کا اظہار کردیا۔ایک بیان میں ایرانی فوج نے اسرائیل پر امن و امان اور ملک میں عوامی سلامتی کو خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیا، دشمن کے ہاتھ12 روزہ جنگ میں اس قوم کے بچوں کے خون سے رنگے ہیں، وہ ایک بار پھر فتنے اور فساد کو ہوا دینے کے درپے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ فوج سپریم کمانڈر اِن چیف کی قیادت میں دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر خطے میں دشمن کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوج طاقت کے ساتھ قومی مفادات، سٹریٹجک انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کا تحفظ کرے گی۔ایران کی آئینی کونسل کے ترجمان ہادی طہان نظیف نے کہا ہے کہ معاشی مسائل پر ہونے والے پُرامن احتجاج کو بیرونی مداخلت کے ذریعے تشدد میں تبدیل کیا گیا، حالیہ پرتشدد واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان کے مطابق پسِ پردہ ہاتھ وہی ہیں جن کے ہاتھ جون 2025 کی 12 روزہ جنگ میں ایک ہزار سے زائد ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اور انہی عناصر نے عوامی احتجاج کو بدامنی میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے 13 ویں روز بھی جاری ہیں جہاں اب تک پُرتشدد واقعات میں 15 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر