ٹرمپ نے فوج کو گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دے دیا

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانوی اخبار دی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کریں۔
اخبار کے مطابق سینئر امریکی فوجی عہدیدار گرین لینڈ پر حملے کے منصوبے کے مخالف ہیں اور صدر ٹرمپ کی توجہ نسبتاً کم متنازعہ سمجھے جانے والے امور کی جانب کرائی جارہی ہے جن میں روس کے گھوسٹ جہازوں کو سمندروں میں روکنا یا ایران پر حملہ کرنا بھی شامل ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ حملے کی منصوبہ بندی تیار کریں تاہم جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کی جارہی ہے، ان کے نزدیک یہ عمل غیرقانونی ہوگا اور کانگریس اس کی حمایت نہیں کرے گی۔اخبار کے مطابق صدارتی مشیر اسٹیفن ملر سمیت کئی اہلکار گرین لینڈ پر حملہ چاہتے ہیں، اسٹیفن ملر جیسے اہلکاروں کا وینزویلا کیخلاف کامیاب کارروائی سےحوصلہ بڑھا ہے۔دعویٰ کیا گیا ہےکہ صدر ٹرمپ امریکی معیشت کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ مڈٹرم الیکشن سے پہلے ووٹرز کی توجہ ملک کی معاشی صورتحال سے ہٹا کر گرین لینڈ کی جانب کرنا چاہتے ہیں۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہےکہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملہ کیا تو یہ برطانوی وزیراعظم سے کھلا اختلاف ہوگا اور اس صورت میں نیٹو اتحاد ٹوٹ جائے گا۔اخبار کے مطابق بعض یورپی حکام کو شبہ ہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل میک امریکا گریٹ اگین کے حامیوں کا یہی مقصد ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ کانگریس صدر ٹرمپ کو نیٹو سے کبھی بھی نکلنے نہیں دے گی تاہم گرین لینڈ پر حملہ کیا تو یورپی ممالک خود نیٹو چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے، اگر ٹرمپ نیٹو سے نکلنا چاہیں تو یہ آسان ترین رستہ ہوگا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈنمارک اس بات پر تیار ہوسکتا ہے کہ وہ امریکا کو گرین لینڈ تک مکمل فوجی رسائی دے دے اور چین و روس کی رسائی روک دے۔اخبار کے مطابق نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے صدر ٹرمپ کے پاس صورتحال قابو میں لینے کا وقت موسم گرما تک ہے، اس لیے امریکی اقدام جلد ممکن ہے۔نیٹو سربراہ اجلاس سات جولائی کو ہورہا ہے اور یہ سمجھوتے کے تحت ڈیل کے لیے فطری لمحہ ہوگا۔امریکا کے بعض جنرلز کے حوالےسے دعویٰ کیا گیا ہےکہ وہ سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ سے ڈیل کرنا پانچ سال کے بچے سے ڈیل کرنے کے مترادف ہے۔
ایران میں غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے پر غور
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف کارروائی پر غور کررہی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کو ایران پر فوجی حملوں کے آپشنز پر بریفنگ دی گئی ہے جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں جاری مظاہروں کے موقع پر تہران میں غیر فوجی اہداف پر حملوں سے متعلق سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔نیو یارک ٹائمز نے امریکی حکام کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر حملوں کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم وہ ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہروں کو دبانے کی کوششوں کے ردعمل میں سنجیدگی سے فوجی کارروائی کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر