گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی کا مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کی طرف سے گوادر یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کا کراچی کا مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔اس دورے کا مقصد طلبہ کو تعلیمی اور عملی مشاہدات فراہم کرنا تھا، دورے کے دوران طلبہ نے مزارِ قائد اور پی اے ایف میوزیم کا بھی دورہ کیا جس سے انہیں پاک فضائیہ کی تاریخ اور دفاعی شعور سے آگاہی دی گئی۔طلبہ نے میری ٹائم میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بحری امور کی اہمیت اور پاک بحریہ سے متعلق جامعہ بریفنگ دی گئی۔علمی آگاہی کیلئے جامعہ کراچی کا دورہ کرایا گیا جس سے اعلیٰ تعلیمی ماحول اور تحقیقی رجحانات سے واقفیت دی گئی، طلبہ کو سماجی و تفریحی سرگرمیوں کے تحت بحریہ ٹاؤن، ایفل ٹاور اور کارنیول پارک کے دورے کرائے گئے جس سے طلبہ کو ذہنی تازگی اور مثبت تجربہ حاصل ہوا۔گوادر یونیورسٹی کے طلباء نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر