تائیوان کے پہلے گورنر کے نام سے منسوب 100 سالہ قدیم سرنگ کو دوبارہ کھول دیا گیا

تائپے (شِنہوا) تائیوان کے شمال میں کیلونگ میں 235 میٹر لمبی شی چھیو لنگ سرنگ واقع ہے۔ ایک صدی قبل اس کی تعمیر میں تقریباً 30 ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا تھا۔
حال ہی میں اسے عوام کی مفت سیر کے لئے دوبارہ کھولا گیا ہے۔ اس سرنگ کو عموماً ’’لیو منگ چھوان سرنگ ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ تائیوان کے پہلے گورنرکے نام سے منسوب ہے جنہوں نے چھنگ دور (1644-1911) میں اس کی تعمیر کی نگرانی کی تھی۔
چینی تاریخ کی پہلی ریلوے سرنگ اور چھنگ دور کی تائیوان میں باقی رہ جانے والی واحد ریلوے سرنگ کو حالیہ مرمت سے قبل کئی سال تک بند رکھا گیا تھا۔ ایک سیاح جن کا لقب لین ہے، نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس سرنگ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ماضی میں یہ علاقہ باہر سے آنے والے افراد کے لئے بند تھا اور جب ہمیں آن لائن یہ معلومات ملیں کہ اس کو کھول دیا گیا ہے تو ہم نے یہاں واپس آکر اسے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں میاں بیوی اب تائپے میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ماضی میں وہ کئی دہائیوں تک کیلونگ میں رہ چکے ہیں۔
سرنگ میں داخلے کے شمالی مقام پر متعدد پینلز نصب کئے گئے ہیں جن پر تحریروں، تصاویر اور اشکال کے ذریعے سرنگ کی تاریخ اور اس کی تعمیر کے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
1885 میں تائیوان کو ایک چینی صوبہ بنایا گیا تھا۔ لیو، جو ایک سال قبل جزیرے پر پہنچے تھے اور چین-فرانس جنگ میں فرانسیسی افواج کے خلاف تائیوان کی حفاظت کی قیادت کر چکے تھے، اس کے پہلے گورنر مقرر ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر