ایران میں احتجاج: پاکستان کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں کے پیش نظر حالات بہتر ہونے تک پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کا تمام غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، چوکنا رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم رکھیں۔دفتر خارجہ نے شہریوں کی سہولت کی غرض سے پاکستانی سفارتی دفاتر سے باقاعدہ رابطے میں رہنے کے لیے نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والی اس تحریک میں ایران بھر میں 13 دنوں سے مظاہرے جاری ہیں، جنہیں ایرانی سفیر کے مطابق غیر ملکی عناصر کی مداخلت نے پرتشدد بنا دیا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر