آئل ٹینکر کیخلاف امریکی کارروائی غیرقانونی ہے: روسی وزارتِ خارجہ

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روسی وزارت خارجہ نے آئل ٹینکر کے خلاف امریکی کارروائی کو قرار غیر قانونی قرار دے دیا۔
روس نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ فوری طور پر روسی آئل ٹینکر “مارینیرا” کے خلاف کی جانے والی “غیرقانونی اور غیرقابلِ قبول” کارروائیاں بند کرے اور بین الاقوامی سمندری قوانین کی مکمل پابندی کرے۔روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی فورسز نے بین الاقوامی پانیوں میں ایک سویلین جہاز پر چڑھائی کرتے ہوئے عملے کو حراست میں لیا، جسے ماسکو نے سمندری قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو معلوم تھا کہ آئل ٹینکر روس کے پرچم کے تحت چل رہا ہے اور اس کا سٹیٹس مکمل طور پر سویلین ہے، اس کے باوجود اسے “بغیر پرچم” یا “جعلی پرچم” کے تحت چلنے والا جہاز ظاہر کیا گیا۔ماسکو نے امریکہ سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے روسی عملے کے ساتھ انسانی سلوک یقینی بنایا جائے اور ان کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔بیان میں کہا گیا کہ امریکہ روسی شہریوں کے حقوق اور مفادات کا احترام کرے اور ان کی جلد وطن واپسی میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرے۔روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی کارروائی نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ آزادانہ بحری آمد و رفت (Freedom of Navigation) کے اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔وزرت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ غیرقانونی یکطرفہ پابندیاں بین الاقوامی قانون کے تحت کوئی حیثیت نہیں رکھتیں اور انہیں ہائی سی پر جہازوں کے قبضے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔روسی بیان میں امریکی حکام کے ان بیانات کی مذمت بھی کی گئی جہاں مارینیرا کی ضبطی کو وینزویلا کے قدرتی وسائل پر کنٹرول کی پالیسی کا حصہ قرار دیا گیا، ماسکو نے ایسے اقدامات کو “نوآبادیاتی ذہنیت” کا مظہر قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر