وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع ہوگی: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) وائٹ ہاؤس نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر قبضے کے بعد ایک بیان میں کہاکہ جہاز کے عملے کو اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بحر اوقیانوس میں آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے سوال پر کہا کہ امریکا تمام پابندیوں پر پوری طرح عمل کرائے گا اور جہاز کے عملے کو اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، وینزویلا کے تیل کی فروخت کی تمام رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع ہوگی۔پریس بریفنگ میں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، پہلا آپشن ہمیشہ سفارت کاری ہوتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے عبوری حکام سے قریبی رابطے میں ہے، وینزویلا کے عبوری حکمرانوں کے فیصلے امریکا کے بتائے ہوئے ہوں گے، امریکا معاہدے پر وینزویلا اور تیل کی امریکی صنعت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایاکہ تیل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس آئیں گے اور ضرورت پڑی تو آئل ورکرز کے تحفظ کے لیے صدر ٹرمپ امریکی فوج استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں، انہوں نے وینزویلا میں انتخابی ٹائم ٹیبل پر بات کرنےکو قبل از وقت قرار دیا۔یاد رہےکہ امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز طویل عرصے سے اس جہاز کا پیچھاکررہے تھے اور پہلے بھی اس پر قبضےکی کوشش کرچکے تھے۔دوسری طرف نے امریکی قبضے کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکر میری نیرا پر امریکی قبضہ بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر