امریکی کنزیومر الیکٹرانکس شو کے منتظمین کو چینی ٹیکنالوجی کی مضبوط جدت کی توقع

لاس ویگاس(شِنہوا) امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) 2026 شروع ہو گیا جس کے منتظمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ چینی کمپنیاں مکمل تفریح، روبوٹکس اور جدید نقل وحمل سمیت کلیدی شعبوں میں اپنی اختراعی ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ کریں گی۔یو ایس کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (سی ٹی اے) کے ایگزیکٹو چیئر اور سی ای او گیری شاپیرو نے شِنہوا کو ایک تحریری انٹرویو میں بتایا کہ جب ہم سی ای ایس 2026 کی طرف دیکھتے ہیں تو اس میں توانائی اور اختراع کا مظاہرہ غیرمعمولی ہوگا۔اس سال کے شو میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، روبوٹکس، ڈیجیٹل صحت، نقل وحمل اور توانائی جیسے شعبوں میں تبدیلی لانے والے رجحانات اجاگر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مصنوعی ذہانت پر مبنی حل، اگلی نسل کی گاڑیوں اور مکمل تفریح کے تجربات میں غیرمعمولی ترقی دیکھ رہے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجیز ہمارے رہن سہن اور کام کرنے کے طریقوں کو از سرنو متعین کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیاکے اس سب سے نمایاں پروگرام، جو جمعہ تک جاری رہے گا، میں 155 ممالک اور خطوں کے افراد شرکت کر رہے ہیں، جس سے سرحد پار شراکت کے مواقع پیدا ہوں گے اور عالمی جدت کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔چینی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیلی، ہائی سینس، لینووو، ٹی سی ایل اور یونی ٹری جیسی کمپنیاں ہمہ گیر تفریح، روبوٹکس، نقل و حرکت اور دیگر شعبوں میں جدت پیش کر رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر