صدر ٹرمپ یوکرین کے سکیورٹی منصوبے کے حامی ہیں، اسٹیو وٹکوف

پیرس(نیشنل ٹائمز)مشرق وسطیٰ میں امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے سکیورٹی منصوبے کے حامی ہیں۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یوکرین کے اتحادی ممالک کا اہم اجلاس ہوا جس میں 27 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، امریکہ کی قیادت میں یوکرین روس جنگ بندی مانیٹرنگ میکانزم پر اتحادیوں نے اتفاق کر لیا۔اجلاس کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین میں امن چاہتے ہیں۔اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ یوکرین سکیورٹی پروٹوکولز کا مقصد حملوں کی روک تھام اور دفاع ہے، روس اگر جنگ بندی معاہدے کے بعد حملہ کرے تو اس سے یوکرین کا دفاع کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ایک جانب مذاکرات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دوسری جانب روس نے تاحال کوئی لچک نہیں دکھائی، 4 سالہ تنازع ختم کرنے کی کوششوں کے دوران ماسکو نے ابھی تک رعایت کا کوئی عندیہ نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر