اسرائیلی وزیر خارجہ متنازعہ صومالی لینڈ پہنچ گئے، صومالیہ کی شدید مذمت

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈیون سار نے آج متنازع صومالی لینڈ کا دورہ کیا جو اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے اس علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کیے جانے کے بعد کسی سینیئر اسرائیلی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے۔صومالی لینڈ کی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد دارالحکومت ہرگیسا پہنچا جہاں اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا، دورے کے دوران گیڈیون سار نے صومالی لینڈ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔اسرائیل نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جو صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا اور اب تک واحد ملک ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ صومالی لینڈ کے صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ جلد اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گے۔ادھر صومالیہ کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز گیڈیون سار کے ہرگیسا کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے، وزارتخارجہ نے کہا کہ صومالیہ کی رضامندی کے بغیر کسی بھی سرکاری نوعیت کی سرگرمی غیر قانونی اور کالعدم ہے۔صومالیہ کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ، افریقن یونین اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صومالیہ کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کریں۔خیال رہے کہ صومالی لینڈ کئی دہائیوں سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کی کوشش کر رہا ہے، خلیج عدن کے کنارے واقع ہونے کے باعث یہ علاقہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے اور اس کی اپنی کرنسی، پاسپورٹ اور فوج موجود ہے۔



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر