غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد اب بھی فوری رہائشی امداد کے محتاج ہیں،اقوام متحدہ


اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اندازاً 10 لاکھ سے زائد افراد یا ہر دوسرا فرد اب بھی فوری طور پر رہائشی امداد کا محتاج ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد امدادی کارکنوں کی جانب سے ہزاروں خیمے، لاکھوں ترپالیں اور دیگر اشیاء تقسیم کئے جانے کے باوجود رہائش سے متعلق امدادی ضروریات بدستور موجود ہیں۔ترجمان کے دفتر نے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں انسانی امدادی کارکن بدستور سب سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں کیونکہ سخت موسمی حالات کے باعث لاکھوں فلسطینی عارضی خیموں میں مشکلات کا شکار ہیں جو بارش، تیز ہواؤں اور سمندری لہروں سے متاثر ہو چکے ہیں۔اسی دوران پانی، صفائی اور حفظان صحت کے شعبے میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے شراکت داروں کو ٹھوس کچرے کے انتظام میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جمع کئے گئے اور جمع ہوتے جانے والے کچرے کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کی وجوہات میں کچرا کنڈیوں تک رسائی میں رکاوٹیں، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچہ اور ایندھن کی قلت شامل ہیں۔ان رکاوٹوں کے باوجود اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کی معاونت سے کام کرنے والی ٹیموں نے جنگ بندی کے بعد سے ہر ماہ ایک ہزار ٹن ٹھوس کچرا ہٹایا ہے جس سے بچوں اور ان کے خاندانوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ میں مدد مل رہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر