وینزویلا: نائب صدر ڈیلسی نے اقتدار سنبھال لیا، کسی ملک کی کالونی بننے سے صاف انکار

کراکس(نیشنل ٹائمز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا کیے جانے کے بعد وینزویلا کی عدالت عظمیٰ نے نائب صدر ڈیلسی کو عارضی طور پر عہدہ سنبھالنے کا حکم دے دیا۔وینزویلا کی سپریم کورٹ نے رات گئے حکم نامہ جاری کیا کہ نائب صدر ڈیلسی روڈریگز انتظامی تسلسل اور ملک کے ہمہ جہت دفاع کی ضمانت کے لیے قائم مقام کی حیثیت سے صدارتی دفتر سے وابستہ تمام تر صفات، فرائض اور اختیارات سنبھالیں اور ان کا استعمال کریں۔وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے ملک پر ہونے والی مسلح جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ ملک کی دفاعی کونسل کو فعال کر دیا گیا ہے۔روڈریگز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مزید ردعمل آئندہ چند گھنٹوں میں سامنے آنے کی توقع ہے، یہاں ایک واضح حکومتی نظام موجود ہے، وینزویلا باوقار اور قانونی مکالمے کے لیے تیار ہے۔عدالت عظمیٰ کے ججوں نے مادورو کو مستقل طور پر عہدے سے غیر حاضر قرار دینے سے گریز کیا، کیوں کہ اس فیصلے کی صورت میں 30 دن کے اندر انتخابات کروانا ضروری ہوتا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ جب تک اقتدار کی محفوظ منتقلی ممکن نہیں ہو جاتی، امریکہ وینزویلا کو چلائے گا، امریکی تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔
قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے تیار، کسی ملک کی کالونی نہیں بنیں گے: نائب صدر وینزویلا
وینزویلا کی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ امریکا کا حملہ صرف اور صرف تیل اور معدنیات پر قبضہ کے لیے کیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ نے بالواسطہ طور پر اس بات کی تصدیق بھی کر دی۔
نکولس مادورو کو اغوا کیا گیا، وہی صدر ہیں، کسی کی کالونی نہیں بنیں گے: ڈیلسی روڈریگز
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو چلانے کے دعوے کو مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا، صدر مادورو کو اغوا کیا گیا ہے، نکولس مادورو ہی وینزویلا کے صدر ہیں۔ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے عوام صبر اور اتحاد سے کام لیں، امریکی فوج کی کارروائی کے بعد ہم وینزویلا کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے تیار ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی کو بطور صدر حلف دلا دیا گیا ہے، نائب صدر ڈیلسی نے مارکو روبیو سے بات کی ہے، ڈیلسی روڈریگیز وینزویلا کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔دوسری جانب سے وینزویلا کی حکومت نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے کا جواب دینے کیلئے وینزویلا کی خصوصی دفاعی کونسل بلا لی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر