گیبون کے صدر کا 31 رکنی نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان

لیبریویل(نیشنل ٹائمز)گیبون کے صدر بریس کلوتائر اولیگی نگویما نے31 رکنی نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قانون ساز اور مقامی انتخابات کے بعد ہونے والی اس کابینہ میں ردوبدل کے تحت داخلہ، خارجہ امور، انصاف، پٹرولیم، معیشت اور مالیات کی وزارتوں میں نئی تقرریاں کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر نے بعض خودمختار اور کلیدی محکموں میں اپنے قریبی رفقا کو برقرار رکھا ہے، جن میں الریش منفومبی منفومبی کووزیر ٹرانسپورٹ، مرچنٹ میرین اور لاجسٹکس، بریجٹ اونکانوا کووزیر دفاع اور کیمیلیا نتوتومے لیکلیرک کو وزیر تعلیم شامل ہیں۔نئی کابینہ میں 11 خواتین اور 20 مرد شامل ہیں، گیبون کے آئین کے مطابق صدر ریاست کے ساتھ ساتھ حکومت کے سربراہ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر