خرسون ریجن میں یوکرین کے ڈرون حملوں میں 24 افراد ہلاک، 50 زخمی

ماسکو(شِنہوا)خرسون میں یوکرین کے 3 ڈرونز کے ایک کیفے اور ہوٹل کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
خرسون ریجن کے سربراہ ولادیمیر سالدو نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں بتایا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب شہری نئے سال کی تقریبات کے لئے جمع ہو رہے تھے۔
سالدو کے مطابق بہت سے لوگ زندہ جل گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرونز میں سے ایک میں آتش گیر مواد موجود تھا جس کی وجہ سے جائے وقوعہ پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز صبح تک آگ پر مکمل طور پر قابو پا سکے۔
سالدو نے کہا کہ ڈاکٹر اس وقت زخمیوں کی جانیں بچانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقائی حکام متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن ضروری امداد فراہم کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر