وہ پاکستانی سٹار جو30 سال کے ہونے کے باوجود سنگل ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ترین اداکارائوں میں کئی ایک ایسی بھی ہیں جو عمر کی تیس بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن ابھی تک انہیں کوئی مناسب جیون ساتھی نہیں مل سکا ہے کہ جس کے ساتھ وہ اپنا گھر بسا سکیں۔
رواں سال متعدد پاکستانی فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں تاہم اب بھی ایسے کئی اسٹارز موجود ہیں جو 30 سال کے ہونے کے باوجود کنوارے یا سنگل ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ 2026 ء ان کی شادی کا سال ہوگا۔
شوبز سے وابستہ شخصیات یا ان کی بچوں کی شادی کی بات کریں تو پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی رواں سال کی آخری شادی ہوگی جب کہ نئے سال میں بھی متعدد فنکار یا ان کے بچے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔
سوشل میڈیا صارفین ہر سال ہونے والی سیلیبریٹیز کی شادیوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر یا ویڈیوز پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کرتے ہیں۔تاہم کسی بھی فنکار کا شادی کرنا یا اکیلے زندگی گزارنا مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے لیکن ہمارے معاشرے میں 30 سال تک شادی نہ کرنے والی شخصیات سے متعلق ہر کوئی یہ سوال کرتا دکھائی دیتا ہے کہ وہ اب تک کیوں سنگل ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے متعدد اسٹارز موجود ہیں جو 30 سال کے ہونے کے باوجود اب تک سنگل ہیں اور مداح بے چینی سے ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں۔
مہوش حیات
مہوش حیات نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے پنجاب نہیں جائوں گی جیسی سپر ہٹ فلم سمیت متعدد کامیاب پراجیکٹس میں کام کیا اور ان کی متعدد فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔تاہم، اداکارہ نے اب تک شادی نہیں کی اور وہ یہ واضح کرچکی ہیں کہ تب تک شادی نہیں کروں گی جب تک کوئی ایسا ساتھی نہ مل جائے جو ان کا اور ان کے کام کا احترام کرے۔
صبا قمر
صبا قمر نے بالی ووڈ میں بھی مرحوم اداکار عرفان خان کے ہمراہ ہندی میڈیم جیسی ہٹ فلم دے چکی ہیں جب کہ پاکستان میں بھی وہ متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔اداکارہ نے اشارہ دیا ہے کہ انہیں اپنی زندگی کی محبت مل چکی ہے، مگر انہوں نے کبھی اس بارے میں زیادہ بات نہیں کی اور وہ اب تک سنگل ہیں۔
مایا علی
مایا علی ایک خوبصورت پاکستانی اسٹار ہیں جو اب بھی سنگل ہیں، انہوں نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں شاندار کام کیا ہے۔ وہ ایک کامیاب برانڈ کی مالک بھی ہیں۔
یمنی زیدی
یمنی زیدی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں جس کی بنیادی وجہ ان کی اداکاری ہے کیوں کہ وہ کردار سے پراجیکٹ میں جان ڈال دیتی ہیں، انہوں نے بھی اب تک شادی نہیں کی اور وہ اس وقت اپنے کریئر کے عروج پر ہیں جس پر وہ توجہ دینا چاہتی ہیں۔
سجل علی
سجل علی نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے، انہوں نے کچھ عرصہ قبل ساتھی اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی، مگر بعد میں یہ رشتہ طلاق پر ختم ہو گیا، اب وہ سنگل ہیں۔
بلال اشرف
بلال اشرف کو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا سلمان خان کہا جاتا ہے کیوں کہ وہ بھی اب تک کنوارے ہیں، ماضی میں ان کا نام متعدد اداکارائوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے تاہم اب انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
بلال عباس خان
بلال عباس خان کی اداکاری کو بھی مداح بے حد پسند کرتے ہیں، خاص طور پر ان کے سپر ہٹ ڈرامہ عشق مرشد میں شاہ میر سکندر کے کردار کے بعد وہ دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں۔حالانکہ اس ڈرامے کے بعد ان کے حوالے سے بہت قیاس آرائیاں کی گئیں کہ وہ بہت جلد اپنی آن اسکرین بیوی در فشاں سے شادی کرنے والے ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی باضاطہ اعلان نہیں ہوا۔
عدیل حسین
عدیل حسین بھی ان پاکستانی ستاروں میں شامل ہیں جو اب تک سنگل ہیں، ان کے کئی دوست، جن میں ماہرہ خان اور شہریار منور شامل ہیں، شادی کرچکے ہیں۔ عدیل حسین کا ماننا ہے کہ وہ اسی وقت شادی کریں گے جب انہیں یہ درست لگے گا۔
عمران عباس
عمران عباس ایک اور پاکستانی سپر اسٹار ہیں جن کی شادی کے لیے مداح بے تاب ہیں، وہ محبت کے تصور کے حوالے سے کھلے دل کے حامل ہیں، اور ان کے مداح انہیں جلد کسی خاص کے ساتھ خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔
عثمان خالد بٹ
عثمان خالد بٹ کو بھی متعدد پراجیکٹس میں ان کی اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ ہمیشہ بہترین اسکرپٹس کا انتخاب کرتے ہیں۔ مداح منتظر ہیں کہ کب شادی شدہ ستاروں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔
احد رضا میر
ایک اور بڑے پاکستانی اسٹار جو اس وقت سنگل ہیں، طلاق کے بعد ان کا نام مختلف اداکاراں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔پہلے ان کی شادی سجل علی سے ہوئی تھی تاہم جلد ہی دونوں میں‌طلاق ہو گئی. حالانکہ دونوں‌نے اکٹھے کام بھی کیا کئی اشتہارات میں بھی اکٹھے آئے اور عوام میں‌ان کی جوڑی پسند بھی بہت کی گئی لیکن وہ ساتھ نہ چل سکے اور طلاق ہوگئی۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر