چین 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیاں آگے بڑھائے گا، صدر شی جن پنگ

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیاں متعارف کرائے گا تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے۔صدر شی جن پنگ کا کمیونسٹ پارٹی کی نیو ایئر ٹی پارٹی سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ حکومت معیشت میں مؤثر معیار کی بہتری کے ساتھ ساتھ مناسب مقداری نمو کو فروغ دے گی، چین کی معیشت اپنے مقررہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔چینی صدر نے 2025 کو ایک غیر معمولی سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران درپیش چیلنجز کے باوجود معیشت نے استحکام اور ترقی کا مظاہرہ کیا، چین کے پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل اور اس پر مؤثر عملدرآمد پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ چینی جدت، ٹیکنالوجی اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مزید قوت حاصل کی جا سکے۔مزید برآں صدر شی جن پنگ کے مطابق مستقبل کی پالیسیوں کا مرکز اعلیٰ معیار کی ترقی، جدت پر مبنی معیشت اور طویل المدتی استحکام ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر