مقبوضہ کشمیر میں 2 سال کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 سال کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔وزیراعظم عمران خان سے تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کے کردار کی تعریف کی اور اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 سال کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے، 5اگست 2019ء سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں تیزی آئی، مقبوضہ کشمیر کے لوگ یواین قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، بھارتی حکومت نے ڈھٹائی سے کشمیریوں کیساتھ وحشیانہ سلوک کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل، تشدد کرکے معذور کیا گیا، بڑی تعدادمیں حریت پسند رہنماؤں کو بھی حراست میں لیاگیا، پیلٹ گن کےاندھا دھند استعمال سے کشمیری نوجوان بینائی کھو بیٹھے، ظلم کا ہر حربہ استعمال کر کے بھی بھارت کشمیریوں کی تحریک دبانےمیں ناکام رہا،وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر اورفلسطین کا معاملہ تاریخ کی سب سے بڑی ناانصافی ہے، اوآئی سی اور اقوام عالم اس معاملے پر کردار کریں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر