شمالی کوریا کے سربراہ کا 2026ء میں مزید میزائل بنانے کا حکم

پیانگ یانگ(نیشنل ٹائمز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حکام کو فوج کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لئے میزائلوں کی پیداوار میں اضافے اور نئی فیکٹریاں تعمیر کرنے کا حکم دے دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے اسلحہ ساز فیکٹریوں کے دورے کے دوران انہیں آنے والے مصروف سال کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی طلب کے مطابق رہنے کے لئے مجموعی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے نئی اسلحہ ساز فیکٹریاں قائم کرنے کا حکم بھی دیا، کم جونگ اُن نے بحیرہ جاپان پر نئی قسم کے بلند فضائی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیارہ شکن میزائلوں کے تجرباتی لانچ کی نگرانی کی۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی حکمران جماعت، کورین ورکرز پارٹی کے تقریباً پانچ سال بعد ہونے والا پہلا کانگریس اجلاس جو 2026 کے اوائل میں متوقع ہو گا، میں جدید کاری اور پیداوار کے نئے منصوبے پیش کئے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر