اسرائیلی پولیس کا کرسمس منانے والوں پر تشدد، کئی افراد گرفتار

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی پولیس اور یہودی آباد کاروں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے خلاف کارروائیاں کیں اور ان پر تشدد کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حیفہ اور مغربی کنارے میں واقع شہر بیت لحم میں کرسمس منانے والے افراد پر بہیمانہ تشدد کیا اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیا، وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شہریوں کو زبردستی گرفتار کر رہے ہیں۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں نے کرسمس ٹری کو آگ لگا دی، اسرائیلی پولیس نے حیفہ میں اچانک موسیقی ہال میں داخل ہو کر کرسمس کی تقریب رکوا دی اور وہاں موجود سامان بھی ضبط کر لیا۔دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی پابندیوں کے باوجود فلسطینی مسیحی برادری کرسمس کی تقریبات منا رہی ہے، بیت اللحم میں 25 دسمبر کی تقریبات غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوئیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر