سائبیریا میں غیر معمولی سردی سے لوگوں کی زندگی متاثر، درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈ

یاکوتسک(نیشنل ٹائمز) سائبیریا کے علاقے میں غیر معمولی سردی سے لوگوں کی زندگی متاثر ہو گئی، درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سے زیادہ محسوس کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق روس کے شہر یاکوتسک میں درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، شدید سردی نے ہر چیز کو جما کر رکھ دیا، شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق یاکوتسک دنیا کے سرد ترین شہروں میں شامل ہے جہاں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری معمول ہے۔روسی محکمہ موسمیات کی درجہ حرارت منفی 60 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی ہے، ساڑھے تین لاکھ شہری سرد موسم میں بچاؤ کے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق زمین کے سرد ترین شہر یاکوتسک میں رواں موسم سرما غیر معمولی قرار دیا گیا، روسی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مزید سردی کی وارننگ جاری کر دی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر