یوکرین نے امریکی مذاکرات میں 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا

ماسکو(نیشنل ٹائمز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حالیہ امریکی مذاکرات کے دوران امریکہ کو ایک مفصل 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے، اس منصوبے کا مقصد یوکرین کی خودمختاری کو مضبوط کرنا، روس کے ساتھ غیر حملہ آور معاہدے کو یقینی بنانا اور ملک میں امن قائم کرنا بتایا گیا ہے۔امن منصوبہ کے اہم نکات کے مطابق یوکرین کا امن کے وقت فوجی دستہ تقریباً 8 لاکھ اہلکار پر مشتمل ہوگا جبکہ امریکہ، نیٹو اور یورپ کی طرف سے سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کی جائیں گی، جو نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسی ہوں گی۔منصوبے میں یوکرین کی مستقبل میں یورپی یونین میں شمولیت کی تجویز دی گئی ہے، اگرچہ کسی مخصوص تاریخ کا تعین نہیں ہوا، عالمی امدادی پیکج اور 800 ارب ڈالر کی بحالی فنڈ کی تشکیل کی تجویز بھی شامل ہے، یوکرین کو امریکہ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ جلد مکمل کرنا ہوگا۔یوکرین کی غیر جوہری حیثیت اور زاپوروزھیہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورتحال بھی منصوبے میں شامل ہیں، تاہم کچھ نکات پر امریکہ اور یوکرین میں ابھی اتفاق نہیں ہوا، منصوبے میں تعلیمی پروگرام متعارف کرانے کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ مختلف ثقافتوں کے لیے رواداری کو فروغ دیا جا سکے۔صدر زیلنسکی کے مطابق یہ امن منصوبہ یوکرین کی بین الاقوامی سیکیورٹی، اقتصادی بحالی اور یورپی مستقبل کو یقینی بنانے کی حکمت عملی ہے، جبکہ کچھ نازک نکات پر امریکہ کے ساتھ مزید مذاکرات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر