افغانستان میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی، اقوام متحدہ

کابل(نیشنل ٹائمز) افغانستان کی طالبان حکومت میں غذائی قلت خطرناک حد تک بڑھ گئی جس میں ایک کروڑ 70 لاکھ افراد شدید بھوک و افلاس کا شکار ہیں جن میں 40 لاکھ سے زائد بچے شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر امداد فراہم نہ کی گئی تو افغانستان میں غذائی قلت اور انسانی بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر عالمی تنظیموں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ افغان عوام خصوصاً بچوں کے لیے خوراک، طبی امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایک بڑے انسانی المیے سے بچا جا سکے۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرسکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اس وقت ایک کروڑ 70 لاکھ افراد شدید بھوک اور افلاس کے عالم میں سردیاں جھیلنے پر مجبور ہیں کہ نہ سرد کپڑے ہیں اور نہ رہنے کو ڈھنگ کا ٹھکانہ ہے۔اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کی رپورٹس میں بھی افغانستان میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔یونیسف نے بتایا کہ غذائی قلت کا شکار بچے نہ صرف کمزور جسمانی حالت کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ بیماریوں کے خلاف ان کی قوت مدافعت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے جس کے باعث بچوں کی اموات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر