سڈنی دہشتگرد حملہ: نیو ساؤتھ ویلز حکومت نے سخت سکیورٹی قوانین نافذ کر دیئے

سڈنی(نیشنل ٹائمز) سڈنی دہشتگرد حملے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز حکومت نے سخت سکیورٹی قوانین نافذ کر دیئے۔حکومت نے دہشت گردی کے خدشے پر اسلحہ رکھنے اور عوامی احتجاج پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، سڈنی میں حساس مقامات، عبادت گاہوں اور عوامی اجتماعات پر پولیس تعیناتی بڑھا دی گئی۔آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ حملے سے متعلق تفتیش جاری ہے، مزید گرفتاریوں کا امکان موجود ہے،عوام کے تحفظ کیلئے سخت فیصلے ناگزیر تھے۔نیو ساؤتھ ویلزحکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے نفرت انگیز علامتوں اور دہشتگرد مواد کی نمائش پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سڈنی میں تعزیتی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کو احتجاج روکنے کے خصوصی اختیارات دے دیئے گئے، حملے کے بعد آسٹریلیا بھر میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر