مسجد نبوی کے خوش الحان مؤذن انتقال فرما گئے، سحر انگیز آخری اذان وائرل

جدہ (نیشنل ٹائمز) مسجد نبوی میں 25 برس تک اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے والے خوش الحان مؤذن شیخ فیصل نعمان انتقال فرما گئے جس کے بعد ان کی کہی ہوئی آخری اذان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شیخ فیصل نعمان کو سنہ 2001ء میں باضابطہ طور پر مسجدِ نبوی کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا، انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان کا انتقال 23 دسمبر کو ہوا، انہیں نمازِ فجر کے بعد مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، مسجد انتظامیہ کی جانب سے مؤدن کی آخری اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔اذان دینا شیخ فیصل نعمان کیلئے محض ایک ذمہ داری نہیں بلکہ خاندانی وراثت تھی، ان کے دادا اور والد دونوں مسجد نبوی میں مؤذن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں، ان کے والد کم عمری میں ہی اس عظیم منصب پر فائز ہوئے اور 90 برس سے زائد عمر تک مسجد نبوی میں اذان دیتے رہے بعد ازاں یہ سعادت شیخ فیصل نعمان کو نصیب ہوئی۔شیخ فیصل نعمان کی نماز جنازہ فجر میں ادا کی گئی اور تدفین مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع میں کی گئی، جنت البقیع وہ مقدس اور پُر نور قبرستان ہے جہاں رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ اور جلیل القدر صحابہ کرامؓ آرام فرما ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر