جاپان میں کاشیوازاکی-کاریوا نیوکلئیر پلانٹ کئی سال بعد دوبارہ شروع کرنے کی منظوری

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے نیگاتا پریفیکچر نے کاشیوازاکی-کاریوا نیوکلئیر پاور پلانٹ کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی، یہ منظوری فوکوشیما کے حادثے کے ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد دی گئی ہے۔
پریفیکچرل اسمبلی نے نیگاتا کے گورنر ہیدے یو ہانازومی کے فیصلے کی حمایت کی، جنہوں نے پچھلے ماہ اسے دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی تھی، جس سے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے کاشیوازاکی-کاریوا پلانٹ دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوئی، یہ دنیا کا سب سے بڑا نیوکلئیر پاور پلانٹ ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسی روز تقریباً 300 مظاہرین اسمبلی کے باہر جمع ہوئے اور بینرز اٹھا کر نعرے لگائے، جن پر “نو نیوکس” اور “ہم کاشیوازاکی-کاریوا کے دوبارہ شروع ہونے کے خلاف ہیں” کے نعرے درج تھے۔
ٹوکیو کے شمال مغرب میں تقریباً 220 کلومیٹر دور واقع کاشیوازاکی-کاریوا پلانٹ ان 54 ری ایکٹرز میں شامل تھا جو مارچ 2011 میں فوکوشیما دائیچی پلانٹ کو ری ایکٹر کے اندر موجود ایٹمی ایندھن کے زیادہ حرارت کی وجہ سے پگھلنے کے بعد بند کیا گیا تھا۔ یہ حادثہ ٹیپکو کے فوکوشیما پلانٹ پر آنے والے سونامی کے باعث پیش آیا تھا۔
پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے کے مطابق مقامی رضامندی کے بعد 7 یونٹوں کے اس کمپلیکس کا ری ایکٹر نمبر 6 تقریباً 20 جنوری کے آس پاس دوبارہ چلنے کی توقع ہے جو 2011 کے جوہری حادثے کے بعد ٹیپکو کے پہلے جوہری ری ایکٹر کے طور پر دوبارہ شروع ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر