ہانگ کانگ میں اختراعی تعاون زون کے لئے پارک کا آغاز

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہیتاؤ شین زین۔ہانگ کانگ سائنس و ٹیکنالوجی اختراعی تعاون زون کے ہانگ کانگ پارک کی افتتاحی تقریب پیر کے روز یہاں منعقد ہوئی جس کی صدارت ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کی۔
ہیتاؤ شین زین۔ہانگ کانگ سائنس و ٹیکنالوجی اختراعی تعاون زون کا قیام “ایک دریا، 2 کنارے” اور “ایک زون، 2پارکس” کے تصور کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ زون 87 ہیکٹر پر مشتمل ہانگ کانگ پارک اور 300 ہیکٹر پر مشتمل شین زین پارک پر مشتمل ہے۔ ہیتاؤ ہانگ کانگ پارک ناردرن میٹروپولس میں واقع ہے جو چین کے جنوبی ٹیکنالوجی مرکز شین زین کی سرحد سے متصل علاقہ ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی جانب سے 2024 میں جاری کئے گئے تعاون زون کے ترقیاتی خاکے کے مطابق ہیتاؤ ہانگ کانگ پارک 4 بڑے ترقیاتی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں عالمی معیار کی صنعت، تعلیم اور تحقیق کے پلیٹ فارم کی تعمیر، صنعتوں کے لئے بین الاقوامی مسابقتی تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کی منتقلی اور آزمائشی پیداوار کے مرکز کا قیام، عالمی اختراع اور ٹیکنالوجی وسائل کو یکجا کرنے کے مرکز کی تشکیل اور ادارہ جاتی اور پالیسی اختراع کے لئے تجرباتی میدان کی تیاری شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر