امریکی صدر کا اپنے نام کے جدید جنگی جہاز ’ ٹرمپ کلاس‘ بنانے کا اعلان

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کے لیے ایک نئی اور جدید جنگی جہازوں کی کلاس کا اعلان کیا ہے، جسے ان کے نام پر ’’ٹرمپ کلاس‘‘ کہا جائے گا۔یہ اعلان انہوں نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مار-اے-لاگو میں کیا، جہاں امریکی دفاعی حکام بھی موجود تھے، صدر ٹرمپ کے مطابق ابتدائی طور پر اس کلاس کے دو جنگی جہاز تیار کیے جائیں گے، تاہم مستقبل میں ان کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جہاز امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور طاقتور جنگی بحری جہاز ہوں گے اور سطحِ سمندر پر لڑائی کے لیے انتہائی مہلک صلاحیتوں کے حامل ہوں گے۔ٹرمپ نے بتایا کہ ان جہازوں کا وزن 30 ہزار سے 40 ہزار ٹن کے درمیان ہوگا اور ان میں جدید میزائل، بھاری توپیں، لیزر ہتھیار اور ہائپرسونک میزائل نصب کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق یہ جہاز جوہری صلاحیت رکھنے والے سمندری کروز میزائل بھی لے جا سکیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ خود بھی ان جہازوں کے ڈیزائن میں دلچسپی لیں گے، کیونکہ وہ امریکی بحری جہازوں کو طاقت کے ساتھ خوبصورتی کی علامت بھی بنانا چاہتے ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا یہ نئے جنگی جہاز چین کے مقابلے کے لیے بنائے جا رہے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک ملک کے خلاف نہیں بلکہ امریکا کے مجموعی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہیں۔امریکی بحریہ اس وقت جہازوں کی تعداد کے معاملے میں چین سے پیچھے ہے اور ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ امریکا کو ایک بار پھر دنیا کی سب سے طاقتور بحری قوت بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر